ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ’’کشمیر تحریکِ آزادی کی نئی لہر دیکھ رہا ہے‘‘مسئلہ کشمیر ہندوستان کاداخلی موضوع نہیں،راج ناتھ سنگھ کے دورہ کے دوران نوازشریف کابیان

’’کشمیر تحریکِ آزادی کی نئی لہر دیکھ رہا ہے‘‘مسئلہ کشمیر ہندوستان کاداخلی موضوع نہیں،راج ناتھ سنگھ کے دورہ کے دوران نوازشریف کابیان

Wed, 03 Aug 2016 21:05:03    S.O. News Service

اسلام آباد 3اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہاکہ ’کشمیر تحریکِ آزادی کی نئی لہر‘دیکھ رہا ہے اور انہوں نے سفارتکاروں سے دنیا کو یہ بتانے کو کہا کہ کشمیربھارت کا اندرونی موضوع نہیں ہے۔وزارت خارجہ کی طرف سے مختلف مقامات میں پاکستانی سفیروں کے یہاں منعقد تین روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کا حل اور کشمیری عوام کی خواہش پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیادہے۔شریف نے بھارت کواکساتے ہوئے کہاکہ آج کشمیر تحریک آزادی کی نئی لہر کو دیکھ رہا ہے۔ان کا بیان ایک ایسے دن آیا ہے جب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک ممالک کے داخلہ وزراء کی کانفرنس میں شریک ہونے یہاں پہنچے ہیں ۔شریف نے کہاکہ یہ تحریک،کشمیرکے عوام کی تیسری نسل کی رگوں میں دوڑ رہی ہے اور آٹھ جولائی کے واقعہ کے ذریعے دنیا نے خود اس کی سنجیدگی دیکھی ہے۔انہوں نے حزب کمانڈر برہان وانی کے کشمیر میں مارے جانے کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوان خود ارادیت کے حق کے لئے قربانی کے نئے باب لکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گولیوں سے ان کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی لیکن آزادی کی خواہش انہیں منزل کی جانب بڑھارہی ہے۔نوازشریف نے پاکستانی سفیروں سے کہا کہ سفیروں کو دنیا کو یہ محسوس کرانا چاہئے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ہندوستان نے پہلے ہی اعتراف کیا ہے کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے اوراقوام متحدہ نے بھی اسے بھارت اور پاکستان کے درمیان متنازعہ بتایا ہے ۔کانفرنس میں واشنگٹن،بیجنگ، نئی دہلی، افغانستان اور اقوام متحدہ نیویارک، اقوام متحدہ جنوا، ویانا، برسلز اور ماسکو سمیت دیگر ممالک میں تعینات سفیر شریک ہوئے۔


Share: